مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈرڈ میں گزشتہ دو روز کے دوران منعقد ہونے والے اس اجلاس میں یورپی اور دنیا کے دیگر ممالک کی اہم پارلیمانی، سیاسی، قانونی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں فلسطین کے امور میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز بھی شریک تھیں۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوامی حمایت اور سیاسی مذمت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
رپورٹ کے مطابق، اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلحے کی برآمدات روکنے، جنگی جرائم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے، اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کے مختلف نشستوں میں غزہ کی پٹی کی مسلسل تباہ کن صورت حال، صہیونی حکومت کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے کے تناظر میں اسرائیلی جرائم کے حوالے سے یورپی ممالک کی سیاسی اور قانونی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔
شرکاء نے واضح کیا کہ یورپی ممالک کو صہیونی حکومت کے ساتھ فوجی تعاون مکمل طور پر بند کر دینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ